Allama iqbal mazmoon

10:46:00 Unknown 0 Comments


Essay written on Dr. Allama Muhammad Iqbal in urdu.
اقبال۔۔۔ایک تعارف
نام: محمد اقبال
تاریخ پیدائش: 3 ذی قعدہ 1294ھ۔9 نومبر 1877ء
پیدائش کا دن: جمعہ
جائے پیدائش: بازار چوڑی گراں(جو کہ اب اقبال بازار کہلاتا ہے) ۔ سیالکوٹ،پنجاب ، پاکستان
علم العداد کے تنا ظر میں: محمد اقبال(م+ح+ل)=(40+8 +40+4+1+100+9+30=225)
قلمی نام: محمد اقبال
تخلص: اقبال
مذہب: اسلام
والد : شیخ نور محمد
والدہ: امام بی بی
دادا : شیخ محمد رفیق
بڑے بھائی : شیخ عطا محمد
آباؤ اجداد کا تعلق: کشمیر کے سپرو برہمن خاندان سے تھا
اقبال کی تعلیم
1. جب اقبال نے بسم اللہ کی عمر کو پہنجے تو ان کو مولانا غلام حسن کے پاس مولانا ابو عبداللہ غلام حسن محلہ شوالہ کی مسجد میں دینی تعلیم کے لئے بٹھا دیا گیا۔ یہاں سے اقبال کی باقاعدہ تعلیم کا آغاز ہوا۔
2۔ اس کے ایک سال بعد اقبال کو مولوی میر حسن کے اصرار پر ان کے حوالے کر دیا اور وہاں سے دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم کا بھی آغاز ہوا۔ میر حسن شیخ نور محمد کے دوست تھے اور ان کے گھر کے ساتھ ہی کوچہ حسام الدین میں رہتے تھے۔
3۔ میر حسن نے جب اسکاچ مشن سکول میں پڑھانا شروع کیا تو اقبال بھی ان کے ساتھ اسکاچ مشن سکول میں داخل ہو گئے۔
4۔ مڈل (اسکاچ مشن سکول سیالکوٹ ) 1891ء
5۔ میٹرک (اسکاچ مشن سکول سیالکوٹ) 1893ء
6۔ ایف۔اے(اسکاچ مشن سکول سیالکوٹ) 1895ء
نوٹ: ایک غلط فہمی کا ازالہ ضروری ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ اقبال نے ایف اے کا امتحان مرے کالج سیالکوٹ سے پاس کیا ۔ یہ درست نہین ہے بلکہ اقبال نے جب میٹرک کا امتحان پاس کیا تو اس سال اسکاچ مشن کو ہائر سیکنڈری کا درجہ مل گیا تھا لہذا اقبال نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان وہاں سے ہی پاس کیا اور بعد مین اسی سکول کو کالج کا درجہ دے کر اس کا نام جر کالج سیالکوٹ رکھ دیا جس وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوتی ہے۔
7۔ بی اے( گورنمنٹ کالج لاہور، اورینٹیل کالج لاہور) 1897ء
نوٹ : دو کالجوں کا نام اس لئے لکھا ہے کیوں کہ اقبال نے بی اے دو کالجوں سے ہی کیا تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ اقبال نے بی اے میں اپنے لئے جن




You Might Also Like

0 comments:

Confused? Feel Free To Ask
Your feedback is always appreciated. We will try to reply to your queries as soon as time allows.